سنن ابي داود
كتاب الزكاة— کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل
باب كَمْ يُؤَدَّى فِي صَدَقَةِ الْفِطْرِ باب: صدقہ فطر کتنا دیا جائے؟
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ السَّكَنِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَهْضَمٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : " فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَكَاةَ الْفِطْرِ صَاعًا " ، فَذَكَرَ بِمَعْنَى مَالِكٍ ، زَادَ : " وَالصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ ، وَأَمَرَ بِهَا أَنْ تُؤَدَّى قَبْلَ خُرُوجِ النَّاسِ إِلَى الصَّلَاةِ " . قَالَ أَبُو دَاوُد : رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ ، عَنْ نَافِعٍ ، بِإِسْنَادِهِ ، قَالَ : " عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ " . وَرَوَاهُ سَعِيدٌ الْجُمَحِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ فِيهِ : " مِنَ الْمُسْلِمِينَ " ، وَالْمَشْهُورُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ لَيْسَ فِيهِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ .
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ فطر ایک صاع مقرر کیا ، پھر راوی نے مالک کی روایت کے ہم معنی حدیث ذکر کی ، اس میں «والصغير والكبير وأمر بها أن تؤدى قبل خروج الناس إلى الصلاة» ” ہر چھوٹے اور بڑے پر ( صدقہ فطر واجب ہے ) اور آپ نے لوگوں کے نماز کے لیے نکلنے سے پہلے اس کے ادا کر دینے کا حکم دیا ) کا اضافہ کیا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : عبداللہ عمری نے اسے نافع سے اسی سند سے روایت کیا ہے اس میں «على كل مسلم» کے الفاظ ہیں ( یعنی ہر مسلمان پر لازم ہے ) ۱؎ اور اسے سعید جمحی نے عبیداللہ ( عمری ) سے انہوں نے نافع سے روایت کیا ہے اس میں «من المسلمين» کا لفظ ہے حالانکہ عبیداللہ سے جو مشہور ہے اس میں «من المسلمين» کا لفظ نہیں ہے ۔
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ”صدقہ فطر ایک صاع مقرر فرمایا“ اور مذکورہ بالا روایت مالک رحمہ اللہ کے ہم معنی بیان کی۔ اور مزید کہا: ”چھوٹے اور بڑے کی طرف سے دیا جائے۔“ اور حکم دیا کہ ”اسے لوگوں کے نماز کے لیے نکلنے سے پہلے پہلے ادا کر دیا جائے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ عبداللہ العمری عن نافع کی روایت میں «عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ» ”ہر مسلمان پر“ اور سعید الجمحی بواسطہ عبیداللہ عن نافع کی روایت میں «مِنَ الْمُسْلِمِينَ» ”مسلمانوں میں سے“ کے لفظ بیان ہوئے ہیں، مگر مشہور یہ ہے کہ عبیداللہ کی روایت میں «مِنَ الْمُسْلِمِينَ» کے لفظ نہیں ہیں۔