سنن ابي داود
كتاب الزكاة— کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل
باب فِي زَكَاةِ السَّائِمَةِ باب: چرنے والے جانوروں کی زکاۃ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1578
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَبِي الزَّرْقَاءِ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ : بَعَثَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ ، فَذَكَرَ مِثْلَهُ ، لَمْ يَذْكُرْ ثِيَابًا تَكُونُ بِالْيَمَنِ ، وَلَا ذَكَرَ يَعْنِي مُحْتَلِمًا . قَالَ أَبُو دَاوُد : وَرَوَاهُ جَرِيرٌ ،وَيَعْلَى ، وَمَعْمَرٌ ، وَشُعْبَةُ ، وَأَبُو عَوَانَةَ ، وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : قَالَ يَعْلَى ، وَمَعْمَرٌ : عَنْ مُعَاذٍ ، مِثْلَهُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن بھیجا ، پھر انہوں نے اسی کے مثل ذکر کیا ، لیکن اس میں ” یہ کپڑے یمن میں بنتے تھے “ کا ذکر نہیں کیا ہے اور نہ راوی کی تشریح یعنی «محتلمًا» کا ذکر کیا ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اور اسے جریر ، یعلیٰ ، معمر ، شعبہ ، ابو عوانہ اور یحییٰ بن سعید نے اعمش سے ، انہوں نے ابووائل سے اور انہوں نے مسروق سے روایت کیا ہے ، یعلیٰ اور معمر نے اسی کے مثل اسے معاذ سے روایت کیا ہے ۔