سنن ابي داود
كتاب الزكاة— کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل
باب فِي زَكَاةِ السَّائِمَةِ باب: چرنے والے جانوروں کی زکاۃ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1569
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْوَاسِطِيُّ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ ، قَالَ : " فَإِنْ لَمْ تَكُنْ ابْنَةُ مَخَاضٍ فَابْنُ لَبُونٍ " وَلَمْ يَذْكُرْ كَلَامَ الزُّهْرِيِّ .
´محمد بن یزید واسطی کہتے ہیں ہمیں سفیان بن حسین نے اسی سند سے اسی مفہوم کی حدیث کی خبر دی ہے` اس میں ہے : ” اگر بنت مخاض نہ ہو تو ابن لبون واجب ہو گا “ ، اور انہوں نے زہری کے کلام کا ذکر نہیں کیا ہے ۔
سفیان بن حسین نے اپنی (مذکورہ بالا) سند سے اور اسی کے ہم معنی بیان کیا اور کہا: ”اگر «بِنْتُ مَخَاضٍ» (ایک سالہ اونٹنی) نہ ہو تو «ابْنُ لَبُونٍ» (دو سالہ نر) پیش کر دے۔“ اور زہری کا کلام ذکر نہیں کیا۔