حدیث نمبر: 1560
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ بْنِ أَعْيَنَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : الْوَسْقُ سِتُّونَ صَاعًا مَخْتُومًا بِالْحَجَّاجِيِّ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ابراہیم کہتے ہیں` ایک وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے ، جس پر حجاجی مہر لگی ہوتی ہے ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الزكاة / حدیث: 1560
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح مقطوع , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, مغيرة بن مقسم مدلس وعنعن, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 62
تخریج حدیث « تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 18401) (صحیح) »

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´کن چیزوں میں زکوٰۃ واجب ہے؟`
ابراہیم کہتے ہیں ایک وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے، جس پر حجاجی مہر لگی ہوتی ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1560]
1560. اردو حاشیہ: ➊ وسق کی مقدار خیر القرون سے ساٹھ صاع ہی معروف اور معین ہے۔
➋ حجاجی:امیر حجاج بن یوسف کی طرف نسبت ہے کہ حکومت کی طرف سے اس پر مہر لگی ہوتی تھی۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1560 سے ماخوذ ہے۔