حدیث نمبر: 1549
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ ، قَالَ : قَالَ أَبُو الْمُعْتَمِرِ : أُرَى أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ حَدَّثَنَا ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كَانَ يَقُولُ : " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ صَلَاةٍ لَا تَنْفَعُ " وَذَكَرَ دُعَاءً آخَرَ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہتے تھے : «اللهم إني أعوذ بك من صلاة لا تنفع» ” اے اللہ ! میں ایسی نماز سے جو فائدہ نہ دے تیری پناہ چاہتا ہوں “ اور پھر راوی نے دوسری دعا کا ذکر کیا ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب تفريع أبواب الوتر / حدیث: 1549
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, الراوي شك في سنده فالسند معلل, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 61,
تخریج حدیث « تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف:887) (ضعیف) »

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´(بری باتوں سے اللہ کی) پناہ مانگنے کا بیان۔`
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہتے تھے: «اللهم إني أعوذ بك من صلاة لا تنفع» " اے اللہ! میں ایسی نماز سے جو فائدہ نہ دے تیری پناہ چاہتا ہوں " اور پھر راوی نے دوسری دعا کا ذکر کیا۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1549]
1549. اردو حاشیہ: نماز کے نمایاں فوائد میں سے ایک یہ ہے جو قرآن کریم نے ذکر کیا ہے: (إِنَّ الصلوٰة تنھٰی عنِ الفحشاءِ والمنکرِ..... العنکبوت:45) بے شک نماز بے حیائی اور برے کاموں سے روکتی ہے-‘‘ اور اسی طرح جو اللہ کے ہاں قبول نہ ہو وہ بھی غیرنافع ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1549 سے ماخوذ ہے۔