سنن ابي داود
كتاب تفريع أبواب الوتر— کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل
باب اسْتِحْبَابِ التَّرْتِيلِ فِي الْقِرَاءَةِ باب: قرآت میں ترتیل کے مستحب ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1472
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ ، قَالَ : قَالَ وَكِيعٌ ، وَابْنُ عُيَيْنَةَ يَعْنِي يَسْتَغْنِي بِهِ .
´محمد بن سلیمان انباری کا بیان ہے، وہ کہتے ہیں` وکیع اور ابن عیینہ نے کہا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ قرآن کے ذریعہ (دیگر کتب یا ادیان سے) بے نیاز ہو جائے۔
محمد بن سلیمان انباری بیان کرتے ہیں کہ وکیع اور ابن عیینہ رحمہما اللہ مذکورہ حدیث کے معنی یہ لیتے تھے کہ اس سے مراد ”استغناء“ ہے۔