سنن ابي داود
كتاب تفريع أبواب الوتر— کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل
باب اسْتِحْبَابِ التَّرْتِيلِ فِي الْقِرَاءَةِ باب: قرآت میں ترتیل کے مستحب ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1468
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ طَلْحَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ ، عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " زَيِّنُوا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِكُمْ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” قرآن کو اپنی آواز سے زینت دو ۱؎ “۔
وضاحت:
۱؎: خطابی وغیرہ نے اس کا ایک مفہوم یہ بتایا ہے کہ قرآن کے ذریعہ اپنی آواز کو زینت دو، یعنی اپنی آوازوں کو قرآن کی تلاوت میں مشغول رکھو، اس مفہوم کی تائید اس روایت سے ہوتی ہے جس میں «زينوا أصواتكم بالقرآن» کے الفاظ ہیں۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´قرآت میں ترتیل کے مستحب ہونے کا بیان۔`
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” قرآن کو اپنی آواز سے زینت دو ۱؎۔“ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1468]
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” قرآن کو اپنی آواز سے زینت دو ۱؎۔“ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1468]
1468. اردو حاشیہ: عمدہ آواز اور مشروع لحن سے قرآن پڑھنے میں لذت آتی ہے۔ اور سننے میں دل لگتا ہے۔ اور اس کے برعکس اگر آواز بھدی اور لحن اور غیر مشروع ہو تو طبیعت میں گرانی محسوس ہوتی ہے۔ علامہ منذری اس حدیث کے متعلق فرماتے ہیں۔ کہ اس میں مقلوب ترکیب (علم بیان کی ایک صفت کا نام ہے۔ کہ جس کی عبارت الٹی سیدھی جس طرح بھی پڑھی جائے مفہوم وہی رہے۔) استعمال ہوئی ہے۔ اور اصل یہ ہے کہ اپنی آواز کو قرآن سے زینت دو۔ یعنی اس کی قراءت کو اپنا معمول وشعار بنا لو۔ اس مفہوم میں وہ ایک روایت بھی لائے ہیں۔ (تفصیل کےلئے دیکھئے عون المعبود)
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1468 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 1017 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´خوش الحانی سے قرآن پڑھنے کا بیان۔`
براء بن عازب رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” تم قرآن کو اپنی آواز سے مزین کرو۔“ عبدالرحمٰن بن عوسجہ کہتے ہیں: میں اس جملے «زينوا القرآن» کو بھول گیا تھا یہاں تک کہ مجھے ضحاک بن مزاحم نے یاد دلایا۔ [سنن نسائي/باب سجود القرآن/حدیث: 1017]

1017۔ اردو حاشیہ: قرآن مجید کو توجہ، تصحیح اور حضور قلب سے پڑھنا کہ قاری اور سامعین پر اس کا مثبت اثر ہو، شریعت کا مطلوب ہے، البتہ گانے کا انداز نہ ہو، یعنی ساز کی بجائے سوز ہو۔ پڑھنے اور سننے والے پر خشیت الٰہی طاری ہو۔ دونوں کو رونا آئے نہ کہ طرب کی کیفیت پیدا ہو اور واہ واہ کے نعرے بلند ہوں۔ ریاکاری اور تحسین کے لیے پڑھنا موجب عذاب ہے۔ أعاذنا اللہ منه۔ اگر خوبصورت کلام کو پرسوز اور اچھی آواز سے پڑھا جائے تو یہ چیز کلام کے حسن کو مزید چار چاند لگا دیتی ہے جیسا کہ حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن کریم کو اپنی آوازوں کے ساتھ خوبصورت بناؤ، اس لیے کہ خوبصورت آواز قرآن کے حسن میں اضافہ کرتی ہے۔“ [سلسلة الأحادیث الصحیحة: 401/2، حدیث: 771]
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1017 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 1342 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´قرآن مجید کو اچھی آواز سے پڑھنے کا بیان۔`
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” قرآن کو اپنی آوازوں سے زینت دو “ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1342]
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” قرآن کو اپنی آوازوں سے زینت دو “ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1342]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
قرآن مجید کو اچھی آواز کے ساتھ تلاوت کرنا چاہیے۔
(2)
قرآن کی اچھے طریقے سے تلاوت کا مطلب یہ ہے کہ حروف کوصحیح مخارج سے ادا کیا جائے۔
اعراب اور مد وغیرہ کی غلطی سے اجتناب کیاجائے۔
معنی اور مفہوم کو پیش نظر رکھ کر متناسب زیرو بم سے تلاوت کی جائے۔
موسیقی کو اصولوں کو قرآن پر لاگو کرنے کی کوشش کرنا درست نہیں۔
نہ آوازکے ساتھ قرآن کو مزین کرنے کا مطلب ہی یہ ہے کہ تلاوت قرآن میں ساز وموسیقی کے اصول استعمال کیے جایئں۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1342 سے ماخوذ ہے۔