سنن ابوداود — حدیث نمبر 1434
باب: سونے سے پہلے وتر پڑھنے کا بیان۔
باب فِي الْوِتْرِ قَبْلَ النَّوْمِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ : " مَتَى تُوتِرُ " ، قَالَ : أُوتِرُ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ ، وَقَالَ لِعُمَرَ : " مَتَى تُوتِرُ " ، قَالَ : آخِرَ اللَّيْلِ ، فَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ : " أَخَذَ هَذَا بِالْحَزْمِ " ، وَقَالَ لِعُمَرَ : " أَخَذَ هَذَا بِالْقُوَّةِ " .
´ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا : ” تم وتر کب پڑھتے ہو ؟ “ ، انہوں نے عرض کیا : میں اول شب میں وتر پڑھتا ہوں ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا : ” تم کب پڑھتے ہو ؟ “ ، انہوں نے عرض کیا : آخر شب میں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر سے فرمایا کہ انہوں نے احتیاط پر عمل کیا ، اور عمر سے فرمایا کہ انہوں نے مشکل کام اختیار کیا جو طاقت و قوت کا متقاضی ہے ۱؎ ۔
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”تم وتر کس وقت پڑھتے ہو؟“ انہوں نے کہا: ”میں رات کے اول حصے میں پڑھتا ہوں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ وتر کس وقت پڑھتے ہو؟ انہوں نے کہا کہ ”میں رات کے آخری حصے میں پڑھتا ہوں۔“ آپ ﷺ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے متعلق فرمایا: ”اس نے احتیاط کو اختیار کیا ہے۔“ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں فرمایا: ”اس نے عزم و قوت کو اختیار کیا ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: " تم وتر کب پڑھتے ہو؟ "، انہوں نے عرض کیا: میں اول شب میں وتر پڑھتا ہوں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: " تم کب پڑھتے ہو؟ "، انہوں نے عرض کیا: آخر شب میں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر سے فرمایا کہ انہوں نے احتیاط پر عمل کیا، اور عمر سے فرمایا کہ انہوں نے مشکل کام اختیار کیا جو طاقت و قوت کا متقاضی ہے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1434]