سنن ابي داود
أبواب قراءة القرآن وتحزيبه وترتيله— ابواب: قرات قرآن اس کے جز مقرر کرنے اور ترتیل سے پڑھنے کے مسائل
باب تَحْزِيبِ الْقُرْآنِ باب: قرآن کے حصے اور پارے مقرر کرنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ ابْنِ الْهَادِ ، قَالَ : سَأَلَنِي نَافِعُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، فَقَالَ لِي : فِي كَمْ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ ؟ فَقُلْتُ : مَا أُحَزِّبُهُ ، فَقَالَ لِي نَافِعٌ : لَا تَقُلْ مَا أُحَزِّبُهُ ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " قَرَأْتُ جُزْءًا مِنَ الْقُرْآنِ " ، قَالَ : حَسِبْتُ أَنَّهُ ذَكَرَهُ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ .
´ابن الہاد کہتے ہیں کہ` مجھ سے نافع بن جبیر بن مطعم نے پوچھا : تم کتنے دنوں میں قرآن پڑھتے ہو ؟ تو میں نے کہا : میں اس کے حصے نہیں کرتا ، یہ سن کر مجھ سے نافع نے کہا : ایسا نہ کہو کہ میں اس کے حصے نہیں کرتا ، اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں نے قرآن کا ایک حصہ پڑھا ۱؎“ ۔ ابن الہاد کہتے ہیں : میرا خیال ہے کہ انہوں نے اسے مغیرہ بن شعبہ سے نقل کیا ہے ۔
ابن الہاد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ نافع بن جبیر بن مطعم رحمہ اللہ نے مجھ سے پوچھا: ”تم کتنے دنوں میں قرآن پڑھتے ہو؟“ میں نے کہا کہ میں اس کے (لازمی) حصے نہیں کرتا ہوں (بلکہ جو توفیق ہوتی ہے پڑھ لیتا ہوں)، اس پر نافع بن جبیر رحمہ اللہ نے کہا کہ اس طرح مت کہو کہ میں اس کے حصے نہیں کرتا کیونکہ رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے: ”میں نے قرآن کا ایک جزء (حصہ) پڑھا۔“ (ابن الہاد رحمہ اللہ نے) کہا: میرا خیال ہے کہ شیخ نے اس کو مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
ابن الہاد کہتے ہیں کہ مجھ سے نافع بن جبیر بن مطعم نے پوچھا: تم کتنے دنوں میں قرآن پڑھتے ہو؟ تو میں نے کہا: میں اس کے حصے نہیں کرتا، یہ سن کر مجھ سے نافع نے کہا: ایسا نہ کہو کہ میں اس کے حصے نہیں کرتا، اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " میں نے قرآن کا ایک حصہ پڑھا ۱؎۔" ابن الہاد کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ انہوں نے اسے مغیرہ بن شعبہ سے نقل کیا ہے۔ [سنن ابي داود/أبواب قراءة القرآن وتحزيبه وترتيله /حدیث: 1392]