حدیث نمبر: 1288
حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ ، حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " صَلَاةٌ فِي إِثْرِ صَلَاةٍ لَا لَغْوَ بَيْنَهُمَا كِتَابٌ فِي عِلِّيِّينَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ایک نماز کے بعد دوسری نماز کی ادائیگی اور ان دونوں کے درمیان میں کوئی بیہودہ اور فضول کام نہ کرنا ایسا عمل ہے جو علیین میں لکھا جاتا ہے “ ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب التطوع / حدیث: 1288
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, انظر الحديث السابق (558)
تخریج حدیث « تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 4900)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/263) (حسن) »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : معجم صغير للطبراني: 241

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´نماز الضحیٰ (چاشت کی نماز) کا بیان۔`
ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک نماز کے بعد دوسری نماز کی ادائیگی اور ان دونوں کے درمیان میں کوئی بیہودہ اور فضول کام نہ کرنا ایسا عمل ہے جو علیین میں لکھا جاتا ہے۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب التطوع /حدیث: 1288]
1288. اردو حاشیہ:
«عليين» وہ مقا م ہے جہاں صالحین کے اعمال نامے رکھے گئے ہیں اور ان میں ان کے اعمال درج ہوتے ہیں، اس کے بالمقابل کفار و فجار کے لیے «سجين» ہے، جیسے کہ سورۃ المطففین میں ذکر ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1288 سے ماخوذ ہے۔