سنن ابي داود
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے مسائل
باب صِفَةِ وُضُوءِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم باب: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا بیان۔
حدیث نمبر: 123
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ ، وَهِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الْمَعْنَى ، قَالَا : حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، قَالَ : وَمَسَحَ بِأُذُنَيْهِ ظَاهِرِهِمَا وَبَاطِنِهِمَا ، زَادَ هِشَامٌ : وَأَدْخَلَ أَصَابِعَهُ فِي صِمَاخِ أُذُنَيْهِ .
´اس طریق سے بھی ولید ( ولید بن مسلم ) سے اسی سند سے یہی حدیث مروی ہے ، اس میں ہے کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں کان کی پشت اور ان کے اندرونی حصے کا مسح کیا ، اور ہشام نے اتنا اضافہ کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیوں کو اپنے دونوں کان کے سوراخ میں داخل کیا ۔
ولید بن مسلم رحمہ اللہ نے مذکورہ بالا سند سے روایت کیا ہے اور کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ”اپنے کانوں کے باہر اور اندر کی طرف مسح کیا“، ہشام رحمہ اللہ نے مزید کہا کہ آپ ﷺ نے ”اپنی انگلیاں کانوں کے سوراخوں میں داخل کیں“۔