سنن ابي داود
كتاب صلاة السفر— کتاب: نماز سفر کے احکام و مسائل
باب الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلاَتَيْنِ باب: دو نمازوں کو جمع کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1213
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى الرَّازِيُّ ، أَخْبَرَنَا عِيسَى ، عَنْ ابْنِ جَابِرٍ ، بِهَذَا الْمَعْنَى . قَالَ أَبُو دَاوُد : وَرَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَلَاءِ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : حَتَّى إِذَا كَانَ عِنْدَ ذَهَابِ الشَّفَقِ نَزَلَ فَجَمَعَ بَيْنَهُمَا .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´اس طریق سے بھی ابن جابر سے اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے ۔` ابوداؤد کہتے ہیں : اور عبداللہ بن علاء نے نافع سے یہ حدیث روایت کی ہے : اس میں ہے یہاں تک کہ جب شفق غائب ہونے کا وقت ہوا تو وہ اترے اور مغرب اور عشاء ایک ساتھ پڑھی ۔