سنن ابي داود
تفرح أبواب الجمعة— ابواب: جمعہ المبارک کے احکام ومسائل
باب التَّكْبِيرِ فِي الْعِيدَيْنِ باب: عیدین کی تکبیرات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1150
حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ،عَنْ ابْنِ شِهَابٍ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ ، قَالَ : " سِوَى تَكْبِيرَتَيِ الرُّكُوعِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´اس طریق سے بھی ابن شہاب سے اسی سند سے اسی مفہوم کی روایت مروی ہے` ، اس میں ہے ( یہ تکبیریں ) رکوع کی دونوں تکبیروں کے علاوہ ہوتیں ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´عیدین کی تکبیرات کا بیان۔`
اس طریق سے بھی ابن شہاب سے اسی سند سے اسی مفہوم کی روایت مروی ہے، اس میں ہے (یہ تکبیریں) رکوع کی دونوں تکبیروں کے علاوہ ہوتیں۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1150]
اس طریق سے بھی ابن شہاب سے اسی سند سے اسی مفہوم کی روایت مروی ہے، اس میں ہے (یہ تکبیریں) رکوع کی دونوں تکبیروں کے علاوہ ہوتیں۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1150]
1150۔ اردو حاشیہ:
صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین میں سے ابوہریرہ، حضرت ابن عمر، حضرت ابن عباس اور حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہم اور آئمہ میں سے امام زہری، امام مالک، امام اوزاعی، امام شافعی، امام احمد بن حنبل اور امام اسحاق بن ر اہویہ رحمها اللہ علیہ اجمعین سے یہی منقول ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1150 سے ماخوذ ہے۔