حدیث نمبر: 1144
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ ، قَالَ : فَجَعَلَتِ الْمَرْأَةُ تُعْطِي الْقُرْطَ وَالْخَاتَمَ ، وَجَعَلَ بِلَالٌ يَجْعَلُهُ فِي كِسَائِهِ ، قَالَ : فَقَسَمَهُ عَلَى فُقَرَاءِ الْمُسْلِمِينَ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی اسی حدیث میں ہے` عورتیں بالی اور انگوٹھی ( صدقہ میں ) دینے لگیں اور بلال رضی اللہ عنہ انہیں اپنی چادر میں رکھتے جاتے تھے وہ کہتے ہیں ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مسلمان فقراء کے درمیان تقسیم کر دیا ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / تفرح أبواب الجمعة / حدیث: 1144
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح بخاري (98) صحيح مسلم (884)
تخریج حدیث « انظر حدیث رقم : 1142، (تحفة الأشراف: 5883) (صحیح) »

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´عید کے دن خطبہ دینے کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی اسی حدیث میں ہے عورتیں بالی اور انگوٹھی (صدقہ میں) دینے لگیں اور بلال رضی اللہ عنہ انہیں اپنی چادر میں رکھتے جاتے تھے وہ کہتے ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مسلمان فقراء کے درمیان تقسیم کر دیا۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1144]
1144۔ اردو حاشیہ:
مسلمانوں کے ولی امر اور اسلامی تنظیمات پر لازم ہے کہ اقتصادی طور پر پسے ہوئے اور نادار لوگوں کی مالی معاونت کا اہتمام کرتے رہا کریں بالخصوص عیدین کے موقع پر۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1144 سے ماخوذ ہے۔