حدیث نمبر: 1143
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، وَأَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَا : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، بِمَعْنَاهُ ، قَالَ : " فَظَنَّ أَنَّهُ لَمْ يُسْمِعِ النِّسَاءَ ، فَمَشَى إِلَيْهِنَّ وَبِلَالٌ مَعَهُ ، فَوَعَظَهُنَّ وَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ " فَكَانَتِ الْمَرْأَةُ تُلْقِي الْقُرْطَ وَالْخَاتَمَ فِي ثَوْبِ بِلَالٍ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´اس سند سے بھی ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی مفہوم کی روایت مروی ہے` اس میں یہ ہے : آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خیال ہوا کہ آپ عورتوں کو نہیں سنا سکے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف چلے اور بلال رضی اللہ عنہ بھی آپ کے ساتھ تھے ، آپ نے انہیں وعظ و نصیحت کی اور صدقہ کا حکم دیا ، تو عورتیں بالی اور انگوٹھی بلال کے کپڑے میں ڈال رہی تھیں ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / تفرح أبواب الجمعة / حدیث: 1143
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح بخاري (98) صحيح مسلم (884)
تخریج حدیث « انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 5883) (صحیح) »