سنن ابي داود
تفرح أبواب الجمعة— ابواب: جمعہ المبارک کے احکام ومسائل
باب خُرُوجِ النِّسَاءِ فِي الْعِيدِ باب: عید میں عورتوں کے جانے کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا أَيَّوبُ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، بِهَذَا الْخَبَرِ ، قَالَ : " وَيَعْتَزِلُ الْحُيَّضُ مُصَلَّى الْمُسْلِمِينَ " وَلَمْ يَذْكُرْ : الثَّوْبَ ، قَالَ : وَحَدَّثَ عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ امْرَأَة تُحَدِّثُهُ ، عَنِ امْرَأَةٍ أُخْرَى ، قَالَتْ : قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَذَكَرَ مَعْنَى حَدِيثِ مُوسَى فِي الثَّوْبِ .
´اس سند سے بھی ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے یہی حدیث مروی ہے` اس میں ہے : حائضہ عورتیں مسلمانوں کی نماز کی جگہ سے علیحدہ رہیں ، محمد بن عبید نے اپنی روایت میں کپڑے کا ذکر نہیں کیا ہے ، وہ کہتے ہیں : حماد نے ایوب سے ایوب نے حفصہ سے ، حفصہ نے ایک عورت سے اور اس عورت نے ایک دوسری عورت سے روایت کی ہے کہ عرض کیا گیا : اللہ کے رسول ! ، پھر محمد بن عبید نے کپڑے کے سلسلے میں موسیٰ بن اسماعیل کے ہم معنیٰ حدیث ذکر کی ۔
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے یہی حدیث بیان کی، (محمد بن سیرین نے) کہا: ”اور ایام والی خواتین نماز کے مقام سے الگ رہیں“ اور کپڑے کا ذکر نہیں کیا۔ اور (حماد نے بواسطہ ایوب) حفصہ بنت سیرین سے، انہوں نے ایک خاتون سے، انہوں نے ایک دوسری خاتون سے روایت کیا، کہا گیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ!“ اور کپڑے کے بارے میں موسیٰ بن اسماعیل کی روایت کے ہم معنی بیان کیا۔