سنن ابي داود
تفرح أبواب الجمعة— ابواب: جمعہ المبارک کے احکام ومسائل
باب خُرُوجِ النِّسَاءِ فِي الْعِيدِ باب: عید میں عورتوں کے جانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1137
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا أَيَّوبُ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، بِهَذَا الْخَبَرِ ، قَالَ : " وَيَعْتَزِلُ الْحُيَّضُ مُصَلَّى الْمُسْلِمِينَ " وَلَمْ يَذْكُرْ : الثَّوْبَ ، قَالَ : وَحَدَّثَ عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ امْرَأَة تُحَدِّثُهُ ، عَنِ امْرَأَةٍ أُخْرَى ، قَالَتْ : قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَذَكَرَ مَعْنَى حَدِيثِ مُوسَى فِي الثَّوْبِ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´اس سند سے بھی ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے یہی حدیث مروی ہے` اس میں ہے : حائضہ عورتیں مسلمانوں کی نماز کی جگہ سے علیحدہ رہیں ، محمد بن عبید نے اپنی روایت میں کپڑے کا ذکر نہیں کیا ہے ، وہ کہتے ہیں : حماد نے ایوب سے ایوب نے حفصہ سے ، حفصہ نے ایک عورت سے اور اس عورت نے ایک دوسری عورت سے روایت کی ہے کہ عرض کیا گیا : اللہ کے رسول ! ، پھر محمد بن عبید نے کپڑے کے سلسلے میں موسیٰ بن اسماعیل کے ہم معنیٰ حدیث ذکر کی ۔