سنن ابوداود — حدیث نمبر 1075
باب: جمعہ کے دن فجر میں کون سی سورۃ پڑھے؟
باب مَا يُقْرَأُ فِي صَلاَةِ الصُّبْحِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ
حدیث نمبر: 1075
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مُخَوَّلٍ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ ، " وَزَادَ فِي صَلَاةِ الْجُمُعَةِ بِسُورَةِ الْجُمُعَةِ إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ .
´اس طریق سے بھی مخول سے اسی سند سے اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے` اس میں انہوں نے اتنا اضافہ کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ میں سورۃ الجمعہ اور «إذا جاءك المنافقون» پڑھتے تھے ۔
شعبہ نے مخول سے مذکورہ سند اور اسی کے ہم معنی بیان کیا اور مزید یہ کہا کہ ”نماز جمعہ میں آپ ﷺ سورۃ الجمعہ اور سورۃ منافقون پڑھا کرتے تھے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´جمعہ کے دن فجر میں کون سی سورۃ پڑھے؟`
اس طریق سے بھی مخول سے اسی سند سے اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے اس میں انہوں نے اتنا اضافہ کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ میں سورۃ الجمعہ اور «إذا جاءك المنافقون» پڑھتے تھے۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1075]

1075۔ اردو حاشیہ:
ان سورتوں کی قرأت مسنون مستحب اور افضل ہے اور اس طرح معنوی اعتبار سے گویا مسلمانوں کو پورے ایک ہفتے کا درس دیا جاتا ہے۔ ان میں توحید و رسالت، قیامت، جنت، دوزخ، ایمان، علم اور عمل وغیرہ سب ہی امور کا بیان ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1075 سے ماخوذ ہے۔