سنن ابوداود — حدیث نمبر 1072
باب: جمعہ اور عید ایک دن پڑے تو کیا کرنا چاہئے؟
باب إِذَا وَافَقَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ يَوْمَ عِيدٍ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ : قَالَ عَطَاءٌ : اجْتَمَعَ يَوْمُ جُمُعَةٍ وَيَوْمُ فِطْرٍ عَلَى عَهْدِ ابْنِ الزُّبَيْرِ ، فَقَالَ : عِيدَانِ اجْتَمَعَا فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ ، فَجَمَعَهُمَا جَمِيعًا فَصَلَّاهُمَا رَكْعَتَيْنِ بُكْرَةً لَمْ يَزِدْ عَلَيْهِمَا حَتَّى صَلَّى الْعَصْرَ .
´عطاء کہتے ہیں` عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے زمانے میں جمعہ اور عید دونوں ایک ہی دن اکٹھا ہو گئے تو آپ نے کہا : ایک ہی دن میں دونوں عیدیں اکٹھا ہو گئی ہیں ، پھر آپ نے دونوں کو ملا کر صبح کے وقت صرف دو رکعت پڑھ لی ، اس سے زیادہ نہیں پڑھی یہاں تک کہ عصر پڑھی ۱؎ ۔
عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما کے دورِ خلافت میں جمعہ اور عیدِ فطر ایک ہی دن آگئے تو انہوں نے کہا: ”دو عیدیں ایک ہی دن میں اکٹھی ہو گئی ہیں۔“ پھر انہوں نے ان دونوں کو جمع کر دیا اور پہلے پہر دو رکعتیں پڑھائیں، اس پر کچھ اضافہ نہ کیا، حتیٰ کہ عصر پڑھی۔
تشریح، فوائد و مسائل
عطاء کہتے ہیں عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے زمانے میں جمعہ اور عید دونوں ایک ہی دن اکٹھا ہو گئے تو آپ نے کہا: ایک ہی دن میں دونوں عیدیں اکٹھا ہو گئی ہیں، پھر آپ نے دونوں کو ملا کر صبح کے وقت صرف دو رکعت پڑھ لی، اس سے زیادہ نہیں پڑھی یہاں تک کہ عصر پڑھی ۱؎۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1072]