حدیث نمبر: 1058
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ صَاحِبٍ لَهُ ، عَنْ أَبِي مَلِيحٍ ، أَنَّ ذَلِكَ كَانَ يَوْمَ جُمُعَةٍ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ابوملیح سے روایت ہے کہ` یہ جمعہ کا دن تھا ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / تفرح أبواب الجمعة / حدیث: 1058
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح, انظر الحديث السابق (1057) والآتي (1059)
تخریج حدیث « انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 133) (صحیح) »

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´بارش کے دن جمعہ کے حکم کا بیان۔`
ابوملیح سے روایت ہے کہ یہ جمعہ کا دن تھا۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1058]
1058۔ اردو حاشیہ:
اگر بارش لوگوں کے لئے مشقت کا باعث ہو تو جماعت میں حاضری معاف ہے، ایسے لوگ اپنے گھروں میں ظہر پڑھیں۔ امام وہاں موجود لوگوں کو جمعہ پڑھائے، جیسے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھایا تھا۔ دیکھیے: [فتاويٰ ابن تيميه: 101/24]
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1058 سے ماخوذ ہے۔