سنن ابي داود
تفرح أبواب الجمعة— ابواب: جمعہ المبارک کے احکام ومسائل
باب كَفَّارَةِ مَنْ تَرَكَهَا باب: جمعہ چھوڑنے والے کے کفارہ کا بیان۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ قُدَامَةَ بْنِ وَبَرَةَ الْعُجَيْفِيِّ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ فَلْيَتَصَدَّقْ بِدِينَارٍ ، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَبِنِصْفِ دِينَارٍ " . قَالَ أَبُو دَاوُد : وَهَكَذَا رَوَاهُ خَالِدُ بْنُ قَيْسٍ ، وَخَالَفَهُ فِي الْإِسْنَادِ وَوَافَقَهُ فِي الْمَتْنِ .
´سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ نے فرمایا : ” جو شخص بغیر عذر کے جمعہ چھوڑ دے تو وہ ایک دینار صدقہ کرے ، اگر اسے ایک دینار میسر نہ ہو تو نصف دینار کرے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسے خالد بن قیس نے اسی طرح روایت کیا ہے ، اور سند میں ان کی مخالفت کی ہے اور متن میں موافقت ۔
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی عذر کے بغیر جمعہ چھوڑ دیا ہو وہ ایک دینار صدقہ کرے، اگر نہ پائے تو آدھا دینار۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”خالد بن قیس نے ایسے ہی روایت کیا ہے مگر سند میں اختلاف کیا ہے اور متن میں موافقت کی ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس نے جمعہ جان بوجھ کر چھوڑ دیا، تو وہ ایک دینار صدقہ کرے، اور اگر ایک دینار نہ ہو سکے تو آدھا دینار ہی سہی۔" [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1128]
فائدہ: مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے۔
ا س لئے جمعہ چھوڑنے سے وہ کفارہ ثابت نہیں ہوتا۔
جو اس میں بیان ہوا ہے تاہم بغیرشرعی عذر کے جمعہ چھوڑنا سخت گناہ ہے۔