سنن ابي داود
أبواب تفريع استفتاح الصلاة— ابواب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل
باب مَنْ قَامَ مِنْ ثِنْتَيْنِ وَلَمْ يَتَشَهَّدْ باب: دو رکعت پر بغیر تشہد پڑھے اٹھ جائے تو کیا سجدہ سہو کرے؟
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، وَبَقِيَّةُ ، قَالَا : حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ بِمَعْنَى إِسْنَادِهِ وَحَدِيثِهِ ، زَادَ " وَكَانَ مِنَّا الْمُتَشَهِّدُ فِي قِيَامِهِ " . قَالَ أَبُو دَاوُد : وَكَذَلِكَ سَجَدَهُمَا ابْنُ الزُّبَيْرِ ، قَامَ مِنْ ثِنْتَيْنِ قَبْلَ التَّسْلِيمِ ، وَهُوَ قَوْلُ الزُّهْرِيِّ .
´اس طریق سے بھی زہری سے اسی سند سے اسی کے ہم معنی حدیث مروی ہے اس میں اتنا اضافہ ہے کہ` ہم میں سے بعض نے کھڑے کھڑے تشہد پڑھا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسی طرح ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے بھی جب وہ دو رکعتیں پڑھ کر کھڑے ہو گئے تھے ، سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدے کئے اور یہی زہری کا بھی قول ہے ۔
شعیب نے زہری رحمہ اللہ سے مذکورہ بالا سند اور حدیث کے ہم معنی بیان کیا اور مزید کہا کہ (جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تیسری رکعت میں کھڑے ہو گئے تو) ”کچھ لوگ ہم میں سے قیام میں تشہد پڑھ رہے تھے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”ایسے ہی سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے بھی دو سجدے کیے جبکہ وہ دو رکعتوں پر کھڑے ہو گئے تھے، یہ سجدے سلام سے پہلے کیے اور زہری رحمہ اللہ کا قول بھی یہی ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
اس طریق سے بھی زہری سے اسی سند سے اسی کے ہم معنی حدیث مروی ہے اس میں اتنا اضافہ ہے کہ ہم میں سے بعض نے کھڑے کھڑے تشہد پڑھا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسی طرح ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے بھی جب وہ دو رکعتیں پڑھ کر کھڑے ہو گئے تھے، سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدے کئے اور یہی زہری کا بھی قول ہے۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 1035]
درمیانی تشہد رہ جانے کی صورت میں اگر دوران نماز میں علم ہو جائے تو افضل یہی ہے کہ سہو کے دو سجدے سلام سے پہلے کیے جائیں ورنہ بعد از سلام کرنے ہوں گے۔