ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الفرقان (25) — آیت 39
وَ کُلًّا ضَرَبۡنَا لَہُ الۡاَمۡثَالَ ۫ وَ کُلًّا تَبَّرۡنَا تَتۡبِیۡرًا ﴿۳۹﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
اور ہر ایک، ہم نے اس کے لیے مثالیں بیان کیں اور ہر ایک کو ہم نے تباہ کر دیا، بری طرح تباہ کرنا۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
اور سب کے (سمجھانے کے لئے) ہم نے مثالیں بیان کیں اور (نہ ماننے پر) سب کا تہس نہس کردیا
ترجمہ محمد جوناگڑھی
اور ہم نے ان کے سامنے مثالیں بیان کیں پھر ہر ایک کو بالکل ہی تباه و برباد کردیا

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد بھٹوی

(آیت 39) ➊ { وَ كُلًّا ضَرَبْنَا لَهُ الْاَمْثَالَ:} یعنی ہم نے ہر ایک کو مثالیں اور دلائل دے دے کر سمجھایا۔ یہ معنی بھی ہو سکتا ہے کہ ہم نے ہر ایک کو پہلی تباہ شدہ قوموں کی مثالیں بیان کرکے سمجھایا۔
➋ { وَ كُلًّا تَبَّرْنَا تَتْبِيْرًا: تَبَّرَ يُتَبِّرُ تَتْبِيْرًا } کسی چیز کو ٹکڑے ٹکڑے اور ریزہ ریزہ کر دینا۔

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل