ثُمَّ قَبَضۡنٰہُ اِلَیۡنَا قَبۡضًا یَّسِیۡرًا ﴿۴۶﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
پھر ہم نے اسے اپنی طرف سمیٹ لیا، تھوڑا تھوڑا سمیٹنا۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
پھر اس کو ہم آہستہ آہستہ اپنی طرف سمیٹ لیتے ہیں
ترجمہ محمد جوناگڑھی
پھر ہم نے اسے آہستہ آہستہ اپنی طرف کھینچ لیا
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
46۔-1یعنی وہ سایہ آہستہ آہستہ ہم اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں اور اس کی جگہ رات کا گمبیھر اندھیرا چھا جاتا ہے۔