تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
بچھو کے ڈسنے کا کوئی دم ہے
جواب :
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انھوں نے کہا کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول ! گذشتہ رات مجھے بچھو نے ڈسا ہے، میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تو شام کے وقت یہ کہتا:
«أعوذ بكلمات الله التامات من شر ما خلق »
”میں اللہ کے تمام کلمات کے ساتھ ہر اس چیز سے پناہ چاہتا ہوں جو اس نے پیدا کی۔“ تو وہ تجھے نقصان نہ دیتا۔
[صحيح مسلم، رقم الحديث 2708]