سوال:
ایک طوائف زید سے کہتی ہے کہ وہ ناجائز پیشہ ترک کرنے میں اس کی مدد کرے اور اس سے شادی کر لے، تو کیا زید اس سے شادی کرے یا نہ کرے؟
جواب:
اگر طوائف واقعتاً تائب ہونا چاہتی ہے، تو زید کو چاہیے کہ اس سے نکاح کر لے، یہ بڑی نیکی ہوگی۔
وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى
﴿المائدة: 2﴾
نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں باہم تعاون کرو۔