ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
زید نے ہندہ کا دودھ پیا، کیا ہندہ کے شوہر کی لڑکی، جو زینب کے بطن سے ہے، اس کی پوتی کے ساتھ زید کا نکاح جائز ہے؟
جواب:
زید کا نکاح زید کے رضاعی باپ کی بیٹی کی پوتی سے جائز نہیں۔ کیونکہ جو رشتہ نسب سے حرام ہوتا ہے، وہ رضاعت سے بھی حرام ہوتا ہے۔
وَبَنَاتُ الْأُخْتِ
(النساء: 23)
اور بہنوں کی بیٹیوں کو بھی تم پر حرام کر دیا گیا ہے۔
رضاعی بہنوں کے بیٹوں کی اولادیں بھی اس حرمت میں شامل ہیں۔ لہذا رضاعی بہن کی پوتی سے نکاح حرام ہے۔