ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
نفقہ کی کتنی مقدار شوہر کے ذمہ ہے؟
جواب:
نفقہ کی کوئی مقدار شریعت نے مقرر نہیں کی، شوہر کی حیثیت کے مطابق نفقہ واجب ہوگا۔
❀ فرمان الہی ہے:
﴿عَلَى الْمُوسِعِ قَدَرُهُ وَعَلَى الْمُقْتِرِ قَدَرُهُ﴾ (البقرة: 236)
”آسودہ حال پر اپنی حیثیت کے مطابق اور تنگ دست پر اپنی بساط کے مطابق۔“