لڑکی اپنے ولی کے بغیر نکاح نہیں کر سکتی
◈ عن أبى موسى أن النبى صلى الله عليه وسلم قال: ”لا نكاح إلا بولي
ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ولی کے بغیر نکاح نہیں ہے۔“
[صحیح] ابوداود، كتاب النكاح، باب في الولي: 2083
◈ عن عائشة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”أيما امرأة نكحت بغير إذن وليها فنكاحها باطل فنكاحها باطل فنكاحها باطل
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو عورت اپنے ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کرے اس کا نکاح باطل ہے، اس کا نکاح باطل ہے، اس کا نکاح باطل ہے۔“
[صحيح] الترمذي، كتاب النكاح، باب ما جاء لا نكاح إلا بولي: 1102
◈ عن أبى هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”لا تزوج المرأة المرأة ولا تزوج المرأة نفسها فإن الزانية هي التى تزوج نفسها.
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی عورت کسی عورت کا نکاح نہ کرائے اور نہ کوئی عورت خود اپنا نکاح کرے اس لیے کہ جو عورت اپنا نکاح خود کرتی ہے وہ زنا کرنے والی ہے۔“
[صحیح] ابن ماجه، كتاب النكاح، باب لا نكاح إلا بولي: 1882
فائدہ: ولی کی اجازت کے بغیر نکاح صحیح نہیں ہے ولی سے مراد وہ شخص ہے جو عورت کے عصبات سے اس کے زیادہ قریب ہے کوئی عورت بھی اپنا نکاح ولی کی اجازت کے بغیر نہیں کر سکتی نیز عورت سے بھی اجازت لینا ضروری ہے۔ ولی اور عورت دونوں کی رضامندی ضروری ہے۔