مناسب رشتہ ملتے ہی لڑکی کی شادی جلدی کرے
یہ اقتباس شیخ جاوید اقبال سیالکوٹی کی کتاب والدین اور اُولاد کے حقوق سے ماخوذ ہے۔

مناسب رشتہ ملتے ہی لڑکی کی شادی جلدی کرے

◈ عن على أن النبى صلى الله عليه وسلم قال له: ”يا على ثلاث لا تؤخرها: الصلاة إذا آتت والجنازة إذا حضرت والأيم إذا وجدت لها كفؤا
”علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے علی! تین کام اہم ہیں۔ ان میں تاخیر نہ کرنا نماز کو جب اس کا وقت آ جائے اور جنازہ جب حاضر ہو جائے اور وہ عورت جو بلا خاوند ہے جب تو اس کا مثل پائے (یعنی اس کا کوئی مناسب رشتہ مل جائے)۔“
[حسن] الترمذي، كتاب الصلوة، باب ما جاء في الوقت الأول من الفضل: 171
◈ عن أبى هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”إذا خطب إليكم من ترضون دينه وخلقه فزوجوه إن لا تفعلوه تكن فتنة فى الأرض وفساد عريض
”ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تمہاری جانب ایسا شخص (کسی لڑکی کے بارے میں) منگنی کا پیغام بھیجے جس کی دینی و اخلاقی حالت تم کو پسند ہو تو تم( اس لڑکی کا) اس سے نکاح کر دو۔ اگر اس طرح نہیں کرو گے تو زمین پر فتنے اور بڑے فسادات رونما ہوں گے۔“
[صححه الألباني] الترمذي، كتاب النكاح، باب ما جاء في من ترضون دينه فزوجوه: 1084

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے