ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا رضاعت سے حرمت ثابت ہوتی ہے؟
جواب:
جو حرمت نسب سے ثابت ہوتی ہے، وہی حرمت رضاعت سے بھی ثابت ہوتی ہے۔
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إن الرضاعة تحرم ما تحرم الولادة
رضاعت بھی ان رشتوں کو حرام کر دیتی ہے، جنہیں ولادت (نسب) حرام کرتی ہے۔
(صحيح البخاري: 2646، صحيح مسلم: 1444)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ آپ حمزہ بن عبد المطلب کی بیٹی سے نکاح کرلیں۔ فرمایا: وہ تو میری رضاعی بھتیجی ہیں۔
(صحيح البخاري: 5100)