ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
بیوی کی ناجائز بہن سے نکاح کا کیا حکم ہے؟
جواب:
بیوی کی موجودگی میں اس کی ناجائز بہن سے نکاح جائز نہیں۔
وَأَنْ تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ
(النساء: 23)
اور تم دو بہنوں کو (ایک نکاح میں) جمع کرو یہ بھی تم پر حرام کر دیا گیا ہے۔ ناجائز بہن بھی اس میں داخل ہے، یعنی جو بیوی کے والد کے بستر پر پیدا ہوئی تھی۔