یہ اقتباس مولانا ابو نعمان بشیر احمد کی کتاب اسلامی قانون وراثت سے ماخوذ ہے۔
قیدی
سوال:
قیدی کی تعریف اور حکم بیان کریں؟
جواب:
وہ مسلمان جو غیر مسلم کی حراست و قید میں ہو۔
حکم میراث: قیدی کی تین حالتوں میں سے کوئی حالت ہوگی:
① مسلمان: اگر وہ دین اسلام پر پابند ہو تو اس کا حکم عام مسلمانوں والا ہوگا۔
② مرتد: اگر دین کو چھوڑ دے تو اس کا مرتد والا حکم ہوگا۔
③ مجهول الحال: اگر اس کے بارے میں کوئی علم نہ ہو تو مفقود والا حکم جاری ہوگا۔
(مسند احمد: 79/1؛ جامع الترمذی، الفرائض، باب ماجاء فی میراث الإخوة من الأب والأم، حدیث: 2095)