ختنہ کرانا انبیا علیہم السلام کی سنت ہے
یہ اقتباس شیخ جاوید اقبال سیالکوٹی کی کتاب والدین اور اُولاد کے حقوق سے ماخوذ ہے۔

ختنہ کرانا انبیا علیہم السلام کی سنت ہے

◈ اختتن إبراهيم وهو ابن ثمانين سنة بالقدوم
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابراہیم علیہ السلام نے اپنا ختنہ بسولے کے ساتھ کیا جب ان کی عمر اسی(80) سال تھی۔“
صحيح البخاري، كتاب أحاديث الانبياء، باب قوله تعالى واتخذ الله ابراهيم خليلا 3356
فائدہ: مونچھیں کاٹنا، زیر ناف لوہا استعمال کرنا، ناخن کاٹنا، بغلوں کے بال اکھیڑنا ان کی مدت زیادہ سے زیادہ چالیس دن تک ہے ان کاموں کو اس مدت (چالیس دن) سے مؤخر کرنا گناہ ہے، ناجائز ہے۔
◈ وقت لنا رسول الله فى قص الشارب وتقليم الأطفار وحلق العانة ونتف الإبط ان لا نترك أكثر من أربعين يوما
”انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لئے مونچھیں کاٹنے میں، ناخن کاٹنے میں، بغل کے بال اکھیڑنے میں اور زیر ناف بال مونڈھنے میں وقت مقرر کیا کہ چالیس دنوں سے زیادہ انہیں نہ چھوڑیں۔“
صحيح النسائي، كتاب ذكر الفطرة، باب التوقيت في ذلك: 14

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے