اللہ کے ہاں سب سے بدترین اور برا نام شہنشاہ ہے
◈ عن أبى هريرة قال: قال رسول الله: أحنى الأسماء يوم القيامة عند الله رجل تسمى ملك الأملاك
” ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے دن اللہ کے نزدیک سب سے بدترین اور برا نام اس شخص کا ہے جس نے اپنا نام شہنشاہ رکھا۔“
صحيح البخاری، کتاب باب ابغض الاسماء الى الله تعالى: 6205
◈ وفي رواية: أغيط رجل على الله يوم القيامة وأخبته وأغيظه عليه رجل كان يسمى ملك الأملاك لا ملك إلا الله
اور مسلم کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”قیامت کے دن اللہ کے ہاں مبغوض ترین شخص اور بدترین وہ ہوگا جس کا نام شہنشاہ رکھا گیا اللہ کے سوا کوئی شہنشاہ نہیں ہے۔“
صحیح مسلم، کتاب الادب، باب تحريم التسمى ملك الاملاك وملك الملوك: 5611
فائدہ: عام لوگ ایک دوسرے کو یہ کہہ دیتے ہیں تو بڑا شہنشاہ ہے تو اس قسم کے لوگ اللہ سے ڈر جائیں یہ بہت بڑا گناہ ہے اس لیے کہ اللہ کے سوا کوئی شہنشاہ نہیں ہے۔