یہود و نصاریٰ کے برتنوں میں کھانا پینا: اسلامی حکم اور رہنمائی
ماخوذ : فتاویٰ محمدیہ جلد 1، صفحہ 868

سوال

موجودہ دور کے یہود و نصاریٰ کے برتن پاک ہیں یا نہیں؟ کیا ہم مسلمان ان میں کھا سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر یہود و نصاریٰ کے برتنوں کے علاوہ دوسرے برتن دستیاب نہ ہوں، تو ان کے برتنوں کو اچھی طرح دھو لینے کے بعد ان میں کھانا پینا جائز ہے۔

صحیح بخاری میں حضرت ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اہلِ کتاب کے برتنوں کے بارے میں فرمایا:

((اما ما ذكرت أنكم بارض اهل كتاب فلا تاکلوا فى انيتهم إلا أن تجدوا بدا فلان لم تجدوا فاغسلوا وكلوا))
(صحيح البخارى، باب انيه المجوس والميته، ج2، ص826)

ترجمہ:
تو نے یہ کہا کہ ہم اہلِ کتاب کی زمین میں رہتے ہیں، تو سنو! اہلِ کتاب (یعنی یہود و نصاریٰ) کے برتنوں میں نہ کھاؤ پیو۔ ہاں، اگر ان کے برتنوں میں کھانے پینے کے سوا کوئی چارہ نہ ہو، تو انہیں دھو کر ان میں کھا پی لو۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے