ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنے کی شرعی حیثیت حدیث کی روشنی میں
ماخوذ : فتاویٰ محمدیہ، ج 1، ص 860

سوال

مصافحہ ایک ہاتھ سے کرنا کسی حدیث سے ثابت ہے؟ جواب دے کر عنداللہ ماجور ہوں؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنا حدیث شریف سے ثابت ہے۔ ذیل میں حدیث ملاحظہ فرمائیں:

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنَا قَاسِمُ بْنُ أصبغ حدثنا بن وَضَّاحٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ كَعَّبٍ حَدَّثَنَا مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ حَسَّانَ بْنِ نُوحٍ عَنْ عَبِيدُ اللَّهِ بْنُ بُسْرٍ قَالَ تَرَوْنَ يَدِي هَذِهِ صَافَحَتُ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
(اخرجه ابن عبدالبر فى التمهيد، عون المعبود، ص 521، ج 4)

ترجمہ:
عبیداللہ بن بُسرؓ فرماتے ہیں: “کیا تم یہ ہاتھ دیکھتے ہو؟ اسی ہاتھ سے میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مصافحہ کیا تھا۔”

اس روایت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مصافحہ ایک ہاتھ سے کرنا سنت اور ثابت شدہ عمل ہے۔

البتہ، اگر کوئی شخص دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرے تو یہ بھی جائز ہے۔
امام بخاریؒ نے کتاب الاستیذان
(باب: الاخذ بالیدین، ج 2، ص 926)
میں عبداللہ بن مسعودؓ کی حدیث سے دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرنے کا جواز بیان کیا ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے