استخارہ کی دعا کیا ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

استخارہ کی دعا کیا ہے؟

جواب:

سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں تمام کاموں میں استخارہ یوں سکھاتے، جیسے قرآن کی سورت سکھا رہے ہوں، فرماتے: کسی کام کا ارادہ ہو، تو دو رکعت ادا کریں اور یہ دعا پڑھیں:
أللهم إني أستخيرك بعلمك وأستقدرك بقدرتك وأسألك من فضلك العظيم فإنك تقدر ولا أقدر وتعلم ولا أعلم وأنت علام الغيوب أللهم إن كنت تعلم أن هذا الأمر خير لي فى ديني ومعاشي وعاقبة أمري فاقدره لي وإن كنت تعلم أن هذا الأمر شر لي فى ديني ومعاشي وعاقبة أمري فاصرفه عني واصرفني عنه واقدر لي الخير حيث كان ثم أرضني به.
”یا اللہ! میں تجھ سے تیرے علم کے وسیلہ سے خیر کا طالب ہوں، تیری قدرت کے وسیلہ سے اس کام پر قدرت و طاقت چاہتا ہوں، تیرے فضل عظیم کا سوالی ہوں، تو قدرت رکھتا ہے، میں نہیں رکھتا، تو جانتا ہے، میں نہیں جانتا، تو غیب کو خوب جانتا ہے، رب کریم! اگر یہ کام میرے دین، معاش اور انجام کار کے لیے بہتر ہے، تو مجھے اس کی توفیق عطا فرما، اسے میرے لیے آسان کر اور بابرکت بنا، اگر یہ کام میرے دین، معاش اور انجام کار کے لیے برا ہے، تو مجھے اس سے دور کر دے، اسے مجھ سے دور کر دے اور میرے لیے بہتر فیصلہ فرما اور اس پر اطمینان نصیب فرما۔“
دعا میں هذا الأمر کی جگہ اپنی ضرورت بیان کریں۔
(صحيح البخاري: 6382)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے