ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
بیوی فوت ہو گئی، تو اس کی بیٹی جو پہلے شوہر سے ہے، سے نکاح کرنا کیسا ہے؟
جواب:
اگر بیوی مدخولہ تھی، تو اس کی پہلی اولاد سے نکاح جائز نہیں۔ یہ ربیبہ ہے۔
وَرَبَائِبُكُمُ اللَّاتِي فِي حُجُورِكُمْ مِنْ نِسَائِكُمُ اللَّاتِي دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَإِن لَّمْ تَكُونُوا دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ
(النساء: 23)
تمہاری پرورش میں موجود وہ لڑکیاں بھی تم پر حرام ہیں، جو تمہاری ان بیویوں کی سابقہ شوہروں سے ہیں، جن سے تم دخول کر چکے ہو۔ اگر تم نے ان سے دخول نہیں کیا، تو تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم اپنی بیویوں کی سابقہ لڑکیوں سے نکاح کرلو۔