ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
غیر مدخولہ مطلقہ کی ماں سے نکاح کا کیا حکم ہے؟
جواب:
جائز نہیں۔ نکاح کے بعد ساس ہمیشہ کے لئے حرام ہو جاتی ہے، خواہ لڑکی سے خلوت اختیار کی ہو یا نہ کی ہو۔
وَأُمَّهَاتُ نِسَائِكُمْ
(النساء: 23)
اور تمہاری بیویوں کی ماؤں کو بھی تم پر حرام کر دیا گیا ہے۔
یہاں بیویوں کو مطلق ذکر کیا گیا ہے، دخول یا عدم دخول کی قید نہیں۔