ماخوذ : فتاویٰ محمدیہ، ج1، ص740
سوال
اگر پوتے نے دادی کا دودھ پیا ہو تو کیا اس کا نکاح اس کے چچا اور پھوپھی کی کسی بیٹی سے کرادینا جائز ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر پوتے نے اپنی دادی کا دودھ پانچ دفعہ پی لیا ہو، یعنی پانچ سانسوں میں پیا ہو، تو وہ اپنے چچا اور پھوپھی کا رضاعی بھائی بن جائے گا۔ اس طرح:
◈ اپنے چچا کی بیٹی کا چچا شمار ہوگا۔
◈ اپنی پھوپھی کی بیٹی کا ماموں شمار ہوگا۔
لہٰذا اس صورت میں ان کے درمیان نکاح جائز نہیں۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب