کیا جماعت میں شامل ہونا واجب ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کیا جماعت میں شامل ہونا واجب ہے؟

جواب:

راجح یہی ہے کہ جماعت میں شامل ہونا واجب ہے، بلا عذر جماعت ترک کرنے والا شخص گناہ گار ہے۔ ترک جماعت پر وعید سنائی گئی ہے۔
❀ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں نے ارادہ کیا ہے کہ لکڑی اکٹھی کرنے کا حکم دوں اور انہیں جلا دیا جائے، پھر میں نماز کے لیے کہوں، اذان کہی جائے، پھر میں کسی شخص کو امامت کرانے کے لیے کہوں اور میں ان مردوں کا پیچھا کروں (جو جماعت میں شامل نہیں ہوئے) میں ان کے گھروں کو آگ لگا دوں۔
(صحيح البخاري: 644، صحيح مسلم: 651)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے