سوال:
کیا فرض نماز میں بھی امام کو لقمہ دیا جا سکتا ہے؟
جواب:
فرض نماز میں بھی اگر امام قرآت بھول جائے تو اسے لقمہ دینا چاہیے۔
❀ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں:
إن النبى صلى الله عليه وسلم صلى صلاة، فقرأ فيها فلبس عليه، فلما انصرف قال لأبي: أصليت معنا؟ قال: نعم، قال: فما منعك
”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (فجر کی) نماز پڑھائی، قرآت کی، تو آپ کو لقمہ لگا۔ نماز سے فارغ ہوئے، تو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے پوچھا: آپ نے نماز ہمارے ساتھ نہیں پڑھی؟ کہنے لگے: جی ہاں، فرمایا: پھر لقمہ کیوں نہیں دیا؟“
(سنن أبي داود: 907، المعجم الكبير للطبراني: 313/12، وسنده صحيح)
اس حدیث کو امام ابن حبان رحمہ اللہ (2242) نے ”صحیح “قرار دیا ہے۔ حافظ نووی رحمہ اللہ (المجموع: 241/4) نے اس کی سند کو ”صحیح “کہا ہے۔
طبرانی کے الفاظ ہیں:
فما منعك أن تفتح علي؟
”مجھے لقمہ کیوں نہ دیا؟“