ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
حدیث ابی ہریرہ: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں پنجوں کے بل اٹھتے تھے۔“ کی استنادی حیثیت کیا ہے؟
جواب:
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے منسوب ہے:
كان النبى صلى الله عليه وسلم ينهض فى الصلاة على صدور قدميه
”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں پنجوں کے بل اٹھتے تھے۔“
(سنن الترمذي: 288)
سند ”ضعیف “ہے۔
① خالد بن ایاس جمہور کے نزدیک ”ضعیف “ہیں۔
❀ امام ترمذی رحمہ اللہ خود فرماتے ہیں:
ضعيف عند أهل الحديث
”محدثین کے نزدیک ضعیف ہے۔“
② صالح مولی التوأمہ مختلط ہیں۔ خالد ان میں سے نہیں، جنہوں نے آپ سے قبل از اختلاط سماع کیا ہے۔