ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
بے نمازی کے روزے کا کیا حکم ہے؟
جواب:
نماز کا الگ حکم ہے اور روزہ الگ۔ جو بے نمازی روزہ رکھتا ہو، اس کا فرض ادا ہو جائے گا، البتہ نماز کے ترک پر گناہ گار ہوگا۔
امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
الصيام والصلاة فريضتان مستقلتان، فترك إحداهما لا يبطل الأخرى
نماز اور روزہ دو الگ فرائض ہیں، ایک کا ترک کرنا دوسرے کو باطل نہیں کرتا۔
(المجموع شرح المهذب: 6/374)