ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
ستائیس رجب کے روزے کا کیا حکم ہے؟
جواب:
ستائیس رجب کا روزہ مشروع نہیں۔ بعض یہ روزہ بڑے اہتمام سے رکھتے ہیں، اس کی رات عبادت میں گزارتے ہیں، نیز سمجھتے ہیں کہ اس روزے کا اجر ہزار روزوں کے برابر ہے۔ مگر یہ تمام باتیں بے اصل اور بے ثبوت ہیں۔
❀ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
رجب کی ستائیسویں رات کی فضیلت کے بارے میں جو روایات ہیں، وہ سب جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔
(المجموع شرح المهذب: 6/440)