اگر سفر میں روزہ رکھ لیا، تو کیا دوران سفر روزہ توڑ سکتا ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

اگر سفر میں روزہ رکھ لیا، تو کیا دوران سفر روزہ توڑ سکتا ہے؟

جواب:

توڑ سکتا ہے، اس پر کوئی گناہ نہیں، البتہ روزے کی قضا واجب ہے۔
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
صام رسول الله صلى الله عليه وسلم في السفر عام فتح مكة، ثم أفطر حين بلغ كديدا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے سال (سفر میں) روزہ رکھا، جب کدید نامی جگہ پر پہنچے تو روزہ توڑ دیا۔
(صحیح البخاری: 1944، صحیح مسلم: 1113)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے