سوال:
کیا صدقہ فطر عید الفطر کے بعد ادا کیا جاسکتا ہے؟
جواب:
صدقہ فطر عید کے لیے نکلنے سے پہلے ادا کرنا ضروری ہے۔ نماز کے بعد ادا کرنے سے ادائیگی نہ ہوگی، بلکہ یہ عام صدقہ ہوگا۔
❀ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
فرض رسول الله صلى الله عليه وسلم زكاة الفطر طهرة للصائم من اللغو والرفث وطعمة للمساكين، فمن أداها قبل الصلاة فهي زكاة مقبولة، ومن أداها بعد الصلاة فهي صدقة من الصدقات
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فطرانہ روزہ دار کی لغویات اور فحش گوئی سے روزہ کو پاک کرنے کے لیے اور مساکین کو کھانا کھلانے کے لیے فرض کیا ہے، جو اسے نماز عید سے پہلے ادا کر دے، اس کی طرف سے قبول ہوگا اور جو نماز عید کے بعد ادا کرے گا، وہ عام صدقات میں سے ایک صدقہ ہے۔
(سنن ابی داود: 1609، سنن ابن ماجہ: 1828، وسندہ حسن)
اس حدیث کو امام حاکم رحمہ اللہ (1/409) نے صحیح کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔