کیا خلع کے بعد دوبارہ نکاح ہو سکتا ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کیا خلع کے بعد دوبارہ نکاح ہو سکتا ہے؟

جواب:

راجح قول کے مطابق خلع فسخ نکاح ہے، لڑکا لڑکی دوبارہ تجدید نکاح کے ساتھ میاں بیوی بن سکتے ہیں۔ خلع سے عورت پہلے والی حالت میں چلی جاتی ہے، گویا ان کا آپس میں نکاح ہوا ہی نہیں۔ جیسے ان کا پہلی بار نکاح ہو گیا، اسی طرح اب بھی ہو سکتا ہے۔
❀ میمون بن مہران رحمہ اللہ خلع لینے والی عورت کے متعلق فرماتے ہیں:
اذا قبل منها زوجها الفديه ثم خطبها بعد ذالك قال: يتزوجها ويسمي لها مهرا جديدا
جب خلع کے وقت عورت کا شوہر مہر واپس لے لے، پھر اسے پیغام نکاح بھیجے، تو نکاح جدید اور نئے حق مہر کے ساتھ اسے بیوی بنا سکتا ہے۔
(مصنف ابن ابی شیبہ: 18510، وسندہ حسن)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے