ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
اگر کسی کو قبر پر کھڑے صاحب قبر سے التجا کرتا دیکھیں تو کیا اسے منع کرنا چاہیے؟
جواب:
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا تقاضا ہے کہ جو قبر پر کھڑا ہو کر صاحب قبر سے استعانت اور استمداد کر رہا ہے، اسے ممکن حد تک منع کیا جائے۔ یہ منکرات میں سے ہے۔
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اگر آپ میں سے کوئی شخص منکر (ناجائز) کام ہوتا دیکھے، تو اسے اپنے ہاتھ سے روکے، اگر اس کی استطاعت نہ ہو، تو زبان سے روکے، اگر اس کی بھی استطاعت نہ ہو، تو دل میں برا جانے اور یہ ایمان کی کمزور ترین حالت ہے۔
(صحیح مسلم: 49)